1 اکتوبر، 2024، 11:15 PM

نوے فیصد میزائل نشانے پر لگے، سپاہ پاسداران انقلاب کا دوسرا بیان جاری

نوے فیصد میزائل نشانے پر لگے، سپاہ پاسداران انقلاب کا دوسرا بیان جاری

سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کے بعد دوسرا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے نوے فیصد میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب نے دوسرا بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں میزائل حملوں میں صہیونی حکومت کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔

بیان کا متن درج ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

مقاومتی محاذ کی امت مسلمہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے شریف عوام

چنانچہ گذشتہ بیان میں کہا گیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے اسلامی جمہوری ایران کے رہنماؤں اور دفاعی حکام کے وعدے کے مطابق دیگر مسلح تنظیموں کی مدد سے "آپریشن وعدہ صادق 2" میں "یا رسول اللہ" کے کوڈ کے ساتھ مقبوضہ فلسطین میں اسٹرٹیجک مقامات کو ایرانی ساختہ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اس آپریشن میں بعض فضائی اور ریڈار مراکز اور شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید حسن نصر اللہ سمیت فلسطینی اور حزب اللہ کے کمانڈروں اور سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی عہدیداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کے مراکز پر میزائل برسایا گیا۔

اس علاقے کو جدید ترین اور کثیر تعداد میں دفاعی میزائلوں سے تحفظ فراہم کیا جاتا تھا اس کے باوجود 90 فیصد میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور صہیونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جنس اور آپریشنل صلاحیتوں سے وحشت زدہ ہوگئی ہے۔

یہ کاروائی اپنے دفاع کے حق کے تحت اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر کی گئی اور دشمن کی جانب سے کسی بھی حماقت کی صورت میں تباہ کن اور پشیمان کنندہ جواب دیا جائے گا۔

News ID 1927105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 23:29 - 2024/10/01
      0 0
      ماشاءاللہ بہت خوب